ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چارہ گھوٹالے میں پیشی کے لیے رانچی پہنچے لالو، بولے اتحاد اٹوٹ ہے

چارہ گھوٹالے میں پیشی کے لیے رانچی پہنچے لالو، بولے اتحاد اٹوٹ ہے

Wed, 28 Jun 2017 21:52:19    S.O. News Service

رانچی،28جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چارہ گھوٹالے میں پیشی کے لیے رانچی پہنچے لالو یادو نے کہا ہے کہ آر جے ڈی، کانگریس اور جے ڈی یو اتحاد اٹوٹ ہے۔اس میں کسی بھی طرح کی آنچ نہیں آئے گی۔لالو یادو نے کہا کہ جے ڈی یو کووند جی کو لے کر فیصلہ کر چکا ہے ایسے میں جے ڈی یو کے فیصلے پر ہم کوئی تبصرہ نہیں کریں گے لیکن ہم میرا کمار کے ساتھ ہیں اور انہیں جتانے پر اپنا سارا زور لگائیں گے۔وہیں جی ایس ٹی پر 30جون کو ہونے والے پروگرام کی مخالفت پر اپوزیشن غور کر رہا ہے۔
چارہ گھوٹالے میں نامزد آر جے ڈی سربراہ لالو یادو بدھ کی شام رانچی پہنچے،انہیں جمعرات کو چارہ گھوٹالے سے متعلق خزانے سے غیر قانونی پیسے کو لے کر سماعت کے لئے سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش ہونا ہے۔لالو یادو کے ساتھ بہار کے سابق وزیر اعلی جگن ناتھ مشرا بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔غور طلب ہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران لالو یادو نے ذاتی پیشگی سے چھوٹ دینے کی اپیل کی تھی جسے عدالت نے ٹھکرا دیا تھا۔ایسے میں کیس کی سماعت کے دوران ہر تاریخ میں لالو یادو کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔


Share: